پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی ترانہ جاری کر دیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اس ترانے کا عنوان “میری مٹی، میری جان” رکھا گیا ہے، جس میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور پاکستان سے محبت کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے۔
ترانے میں حالیہ کامیابیوں کے بعد عوامی جذبات کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ اسے خاص طور پر آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی کے پس منظر میں تیار کیا گیا ہے۔
نغمے میں اجتماعی فخر، پاکستانیت اور قومی اتحاد کا مضبوط پیغام نمایاں ہے، جبکہ نوجوان نسل کی نمائندگی کو بھی خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔
اس ملی نغمے کے ذریعے قوم میں یومِ پاکستان کے موقع پر جوش و خروش اور یکجہتی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
