English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا کے رہنما کی بیٹی کی ٹینک چلانے کی ویڈیو وائرل

القمر

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بیٹی کم جو اے ایک فوجی مشق کے دوران ٹینک چلاتی نظر آئیں، جس کی تصاویر سرکاری میڈیا پر جاری کر دی گئیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 13 سالہ کم جو اے حالیہ مہینوں میں اپنے والد کے ہمراہ مختلف عوامی اور فوجی تقریبات میں باقاعدگی سے شرکت کر رہی ہیں، جسے مبصرین مستقبل کی قیادت کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

شمالی کوریا کے میڈیا  کی جانب سے جاری تصاویر میں کم جو اے کو ٹینک کے ڈرائیور ہیچ سے باہر دیکھتے ہوئے اگلی نشست پر بیٹھا دکھایا گیا۔

یہ مناظر ایک بڑی فوجی مشق کے دوران سامنے آئے جہاں کم جونگ اُن بھی موجود تھے۔ تصاویر میں انہیں ٹینک کے برج کے ساتھ کھڑے جبکہ متعدد فوجی افسران کو ٹینک پر سوار دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن ایک نئے طرز کے ٹینک کی مشق کی نگرانی کر رہے تھے، جو ڈرونز اور اینٹی ٹینک میزائلوں کے خلاف بہتر جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے