ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدعنوانی کے الزامات؛ اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 3ملازمین معطل


راولپنڈی:

اڈیالہ جیل میں فرائض میں غفلت اور بدعنوانی کے سنگین الزامات پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 3 ملازمین کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا گیا،  جبکہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے تمام افراد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

معطل ہونے والوں میں انچارج ویٹنگ شیڈ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران شہزاد، انچارج سامان تلاشی وارڈر سہیل احمد اور امدادی سامان وصولی وارڈر شفقت نوید شامل ہیں۔ یہ کارروائی ڈی جی مانیٹرنگ ہوم ڈیپارٹمنٹ اطہر سعید کے اچانک دورے کے دوران عمل میں لائی گئی۔

دورے کے دوران وارڈر سہیل احمد کی جرابوں سے 18 ہزار 220 روپے برآمد ہوئے۔  یہ نقدی مبینہ طور پر ملاقاتیوں سے سامان کی وصولی کے عوض رشوت کے طور پر لی گئی تھی۔ اسی طرح وارڈر سہیل احمد کو مبینہ رشوت خوری کے باعث معطل کیا گیا ہے۔

وارڈر شفقت نوید کو غیر قانونی سرگرمی روکنے میں ناکامی پر جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران شہزاد کو بطور انچارج اپنے ماتحت عملے کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام رہنے پر معطل کیا گیا۔ ان تمام افراد سے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے تمام معطل ملازمین کو ذاتی حیثیت میں سماعت کے لیے 25 مارچ کو طلب کر لیا ہے، جنہیں تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں پیڈا ایکٹ کے تحت ملازمت سے برطرفی یا بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں