ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان سے دہشت گردی کیخلاف آپریشن عارضی طور معطل کیا ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد: طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرحد پار ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو عید الفطر کے احترام میں عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، پاکستان اپنے ہمسایہ ملک سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنے فرائض انجام دے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کی مساجد، امام بارگاہیں، بازار اور معصوم بچے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے محفوظ نہیں ہیں، پاکستان نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن اب اولین ترجیح اپنے ملک کی حفاظت ہے۔

 وزیر مملکت نے واضح کیا کہ آپریشن صرف عید کے لیے روکا گیا ہے لیکن یہ مستقل طور پر تب ہی ختم ہوگا جب افغانستان وہ تمام شرائط پوری کرے گا جو عالمی برادری نے عائد کی ہیں، افغانستان نے دوحہ معاہدے میں وعدہ کیا تھا کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، اور اب انہیں یہ وعدہ پورا کرنا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی، سیاسی اور ملٹری ٹو ملٹری سطح پر طویل بات چیت ہوتی رہی ہے، اور اس کے بعد پاکستان نے وہ قدم اٹھایا جو اب تک مؤخر کیا جا رہا تھا۔

وزیر مملکت نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پاکستان پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے، جہاں تقریباً 40 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اور ملک کی توانائی کی بڑی ضرورت بھی وہیں سے پوری ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود وزیر اعظم نے عید کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے اضافی بوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا اور حکومت خود اسے برداشت کر رہی ہے۔

آخر میں طلال چوہدری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو اس بحران سے نکالے اور ہمسایہ ملک کو ہدایت دے کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے تاکہ خطے میں امن اور استحکام قائم رہ سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں