ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے آج عیدالفطر کی نماز کیوں نہیں پڑھی؟


راولپنڈی:

ملک بھر کی طرح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی جہاں عام قیدیوں نے عید کی نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان عید کی نماز میں شریک نہ ہوسکے اور انہوں نے نماز کے دوران اپنے سیل ہی میں قیام کیا جبکہ جیل حکام نے انتظامات کی نگرانی کی۔

جیل ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرائی گئی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج تیسری عیدالفطر اڈیالہ جیل میں گزاری ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی (دونوں) نے عید کی نماز کے دوران اپنے سیل ہی میں قیام کیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں