ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی واسرائیلی جارحیت جاری: دشمن کے مکمل سرنڈر تک جنگ جاری رہے گی، ایران

تہران: ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشمن کے مکمل سرنڈر تک جنگ پوری شدت اور طاقت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔

 ترجمان کے مطابق آج خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں دشمن کے کسی جہاز کا کوئی نشان نہیں ملا، اور یہ پیش رفت ایرانی قوم، جنگجوؤں اور مزاحمتی محاذ کی مکمل فتح تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کی جوہری آبدوز نے بحیرہ عرب میں اپنی پوزیشن سنبھال لی ہے،  یہ آبدوز ٹوماہاک کروز میزائلوں سے لیس ہے اور خطے میں اپنے عسکری اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے سرگرم ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد تہران کے گردونواح میں زور دار دھماکے سنے گئے، پردیس اور دماوند میں متعدد دھماکے ہوئے، جن میں دماوند کے علاقے میں ایران کے سب سے بڑے بجلی گھروں میں سے ایک بھی شامل ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں