English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی20 بڑی ائیر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان

القمر

ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ائیرلائنز کو تقریباً 53 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس جنگ کے باعث خلیجی ممالک کے ہوائی اڈے اور پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ائیرلائن انڈسٹری کورونا وبا کے بعد ایک بار پھر بڑے بحران کا شکار ہو گئی ہے، جبکہ جنگ کے باعث ایندھن کی ممکنہ قلت کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ کے بعد سے جیٹ فیول کی قیمت تقریباً دگنی ہو چکی ہے، جس کے باعث مستقبل میں ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے