English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور کر رہے ہیں، ناصر شاہ

القمر

سکھر : سندھ کے سینئر وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت موجودہ حالات کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے امکان پر غور کر رہی ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال معمول کی نہیں ہے اور اگر جنگ طویل ہو گئی تو اس کے اثرات سب کو برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایندھن کی بچت کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اسی سلسلے میں سندھ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے۔

ناصر حسین شاہ کے مطابق صورتحال کا مسلسل جائزہ لینے کے لیے روزانہ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایندھن کی بچت کے لیے سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں بھی کمی کی گئی ہے اورسرکاری گاڑیوں کے پیٹرول میں 60 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے