English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی سفارت کاری کے سامنے بھارتی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام قرار

القمر

پاکستانی سفارت کاری کی کامیابیوں نے بھارتی خارجہ پالیسی کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، جس پر بھارتی میڈیا نے بھی مودی سرکار کی ناکامی کا برملا اعتراف کر لیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

بھارتی جریدے دی وائر نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے ہر محاذ پر بھارت کو مات دے دی ہے۔ واشنگٹن نے نئی دہلی کو نظر انداز کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے امور میں اسلام آباد کی کلیدی اہمیت کو تسلیم کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کے بلند  بانگ دعوے اب بے نقاب ہو چکے ہیں اور پاکستان کی عملی سفارت کاری نے ثابت کیا ہے کہ وہ خطے میں ایک ذمہ دار قوت ہے۔ پاکستان اب امریکا اور ایران کے مابین ایک اہم ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی حکمت عملی بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ امریکا کی نظر میں بھارت محض اسلحہ خریدنے والا ایک ملک ہے، جبکہ پاکستان علاقائی استحکام اور امن کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہے۔

امریکا کی اندھی تابعداری نے بھارت کی اسٹریٹیجک خودمختاری کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے امریکا اور تہران دونوں کا اعتماد حاصل کر کے اپنی متوازن سفارت کاری کا لوہا منوایا ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی نے اسے ایک منفرد مقام دیا ہے۔

مصر اور ترکی کے ساتھ مل کر پاکستان نے ایک ایسا سفارتی بلاک تشکیل دیا ہے جس نے بھارت کو مغربی ایشیائی قیادت سے باہر کر دیا ہے۔ چا بہار منصوبے میں کی گئی بھارتی سرمایہ کاری بھی اب شدید خطرات کی زد میں دکھائی دیتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی نے بھارت کو عالمی تنہائی سے دوچار کر دیا ہے۔ جس پاکستان کو مودی سرکار غیر اہم قرار دیتی تھی، آج وہی ملک خطے میں عالمی امن کا ضامن بن کر ابھرا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے