English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حج 2026کے لئے پروازوں کاشیڈول جاری کردیاگیا

القمر

اسلام آباد: حج2026 کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیاگیا۔پہلی پرواز 18اپریل کو روانہ ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا۔ عازمین حج پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے اپنی پرواز کی معلومات حاصل کریں، حج پرواز کی معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازیں چلیں گی، اسلام آباد سے 129 اور کراچی سے 124 ، لاہور سے 104، ملتان سے 39 اور فیصل آباد سے 23 پروازیں چلیں گی جبکہ کوئٹہ سے 18، سیالکوٹ سے 26 اور سکھر سے 5 پروازیں چلیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ اعلانات کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ دیکھتے رہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے