ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے ساتھ مشترکہ بحری مشق کے لئے چین نیوی کا جہاز کراچی پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اور چین کی مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4 میں شرکت کیلیے پی ایل اے نیوی کا جہاز کراچی پہنچ گیا۔

میڈیاذرائع کے مطابق پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین IV میں شرکت کے لیے پی ایل اے (نیوی)کے جہاز داچنگ کی کراچی آمد ہوئی جہاں پاک بحریہ نے داچنگ کا کراچی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان یہ مشترکہ بحری مشق 25 مارچ تا 2 اپریل 26 جاری رہے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی گارڈین مشقوں کامقصد دونوں بحری افواج کے مابین آپریشنل ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ اس مشق کے دوران بندرگاہ اور سمندر میں مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی جن میں ماہرین کےدرمیان تبادلہ خیال، سیمیناراور گنری مشقیں شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی گارڈین مشقوں کا سلسلہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں