English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار

القمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے عالیہ حمزہ کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

 عالیہ حمزہ لاہور میں اپنی فیملی سے ملاقات کےلیے آئی تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

 اس کارروائی کے دوران علاقے میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے، قریبی سڑکوں پر آمد و رفت بھی جزوی طور پر محدود کردی گئی تھی۔

 گرفتاری کے بعد پہلے عالیہ حمزہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، بعد ازاں انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا لیکن تاحال حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ موقف نہیں دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماءسینیٹر عون عباس بپی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کی گرفتاری واضح کر رہی ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستگی اب جرم بنا دی گئی ہے۔

 ایک خاتون کو اس طرح نشانہ بنانا صرف سیاسی انتقام اور کھلا جبر ہے، ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ عالیہ حمزہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدرجنید اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب، عالیہ حمزہ کو لاہور سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقلی انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔

 سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی اس انتقامی کارروائی کی آخر حد کیا ہے؟ جبر سے آوازوں کو دبانے کی کوشش تو کی جا سکتی ہے لیکن نظریے کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔

بتایا جارہا ہے کہ عالیہ حمزہ 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں، ان کیسز میں عدالتوں کی جانب سے انہیں ہر مقدمے میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے