بیروت : جنوبی لبنان میں دھماکے میں امن مشن کے 2 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صبح سے اب تک اسرائیل کی جانب سے حملوں میں امن فوج کے 3 اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں،دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔ امن فوج پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
دوسری جانب لبنانی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 2مارچ سے ابتک 1ہزار 247 افراد شہید ہو چکے ہیں ، اسرائیلی جارحیت میں 3ہزار 680 افراد زخمی ہوئے ۔
علاوہ ازیں لبنانی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ حملوں کے باعث 12 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
