English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر خزانہ کی آئی ایف سی کی پاکستان میں بڑھتی سرگرمیوں کی ستائش

القمر

اکستان، افغانستان اور وسطی ایشیا کیلئے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے ڈویژنل ڈائریکٹر سائمن اینڈریوز نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے وفد نے وزیر خزانہ کو پاکستان میں اس کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا جو اب سالانہ دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور اس سال تقریباً دو ارب ستر کروڑ ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری ، تجارت اور مشاورت کے شعبوں میں گزشتہ چند سال کے دوران پاکستان میں آئی ایف سی کے بڑھتے ہوئے کردار کو سراہا۔گفتگو کے دوران خصوصاً بنیادی ڈھانچے اور سرکاری و نجی شراکت داری کے شعبوں میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے