English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا

القمر

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہوئے60 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں، پچھلے 3 مہینوں میں پیٹرول میں 205 اور ڈیزل پر 263.78 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو پاکستان کی ٹرانسپورٹ رک جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے