English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا ٹول ٹیکس میں 25 فیصد اضافہ واپس لینے کا اعلان

القمر

وفاقی حکومت نے ٹول ٹیکس میں 25 فیصد سہ ماہی اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزارتِ تجارت کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے پیشِ نظر وزارت نے مالی سال 26ـ2025 کے لیے ٹول ٹیکس میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے