English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرخزانہ عالمی بینک ، آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ

القمر

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ پیر سے واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بنک گروپ اور عالمی مالیاتی فنڈ کے موسم بہار کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

وزیر خزانہ اِن اجلاسوں سے پہلے ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس میں شرکت کیلئے بوسٹن کا دورہ کریں گے۔

وزیر خزانہ دورے کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بنک گروپ کے زیراہتمام اہم اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اورعالمی مالیاتی رہنماؤں، ترقیاتی شراکت داروں اور پالیسی سازوں سے کثیر جہتی اور دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

سپرنگ اجلاسوں کے موقع پر وزیر خزانہ پاکستان کے اقتصادی منظر نامے، اصلاحاتی پیشرفت اور مستقبل میں تعاون پر بات چیت کیلئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی سینئر قیادت سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے