تہران: ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل کی تہران آمد پرخوشی کا اظہار۔فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے بدھ کے روز تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ کا خصوصی پیغام سانے ٓیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پرکیے گئے ٹوئٹ میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ “ہم فیلڈ مارشل منیر کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہوئے بے حد خوش ہیں۔
ہم پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جو ہمارے گہرے اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ہمارا عزم بدستور مضبوط ہے اور یہ عزم مشترکہ ہے۔
اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دیگر ایرانی حکام کے ساتھ فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔