English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملیر ہالٹ انڈرپاس کی تعمیر کیلئے این او سی جاری کرنے کی ہدایت، کراچی سرکلر ریلوے بحالی پر اتفاق

القمر

کراچی: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملیر ہالٹ انڈرپاس کی تعمیر کیلئے این او سی جاری کرنے کی ہدایت کر دی، جبکہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے بڑے منصوبوں پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، جہاں شہر کے ٹرانسپورٹ مسائل اور ریلوے نظام پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے اور سب اربن ٹرین سروس کی بحالی پر اتفاق کیا گیا، جبکہ کراچی سے روہڑی اور جیکب آباد کیلئے نئی ٹرین سروس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کو فوری طور پر مؤثر اور سستی پبلک ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہے، جبکہ وزیر ریلوے نے یقین دہانی کرائی کہ مشترکہ کوششوں سے ریلوے نظام کو جدید اور قابلِ اعتماد بنایا جائے گا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری نے نشاندہی کی کہ ملیر ہالٹ انڈرپاس منصوبہ این او سی میں تاخیر کے باعث رکا ہوا تھا، جس پر وزیر ریلوے نے فوری طور پر این او سی جاری کرنے کی ہدایت دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے