English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں لائیوسٹاک کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

القمر

حکومتِ پنجاب نے صوبے میں لائیوسٹاک کے شعبے کے فروغ کیلئے نجی شعبے کی ایک کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے کا مقصد گوشت کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے اس سلسلے میں چھ بڑی گوشت برآمد کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔

اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی معیار کے مطابق گوشت کی پیداوار، پراسیسنگ اور برآمدات کو فروغ دینا اور قومی معیشت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے