ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں دکانیں بند کرنے کے اوقات سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن کی تردید

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں دکانیں بند رکھنے کے اوقات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جعلی قرار دے دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ دکانوں کے اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق ایک جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے آج کوئی سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین کرنے اور اسے آگے پھیلانے سے گریز کریں اور صرف مستند سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں تاکہ غلط فہمیوں سے بچا جا سکے، اس نوعیت کی جعلی اطلاعات نہ صرف عوام میں بے چینی پیدا کرتی ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی متاثر کر سکتی ہیں، اس لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مال ہفتہ اور اتوار سمیت روزانہ رات دس بجے بند کیے جائیں گے جبکہ فارمیسی، میڈیکل اسٹورز، میڈیکل سپلائی اسٹورز اور اسپتالوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا، جس کی ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ تردید کر دی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں