English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

48 گھنٹوں میں ریڈ لائن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کی کوشش، شرجیل میمن

القمر

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ BRT Red Line Karachi وہ واحد منصوبہ ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ حکومت نے لاٹ ون اور لاٹ ٹو کے کنٹریکٹرز کو بارہا بروقت کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاٹ ٹو کے کنٹریکٹر کی کارکردگی غیر تسلی بخش تھی اور منصوبے پر کام سست روی کا شکار تھا، اسی لیے حکومت نے کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، جو ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت سے کیا گیا۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حکومت اس اہم کوریڈور کو جلد مکمل کرنا چاہتی ہے اور شہریوں کو ریلیف دینا ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شاہراہ بھٹو پر جاری کام کی رفتار تسلی بخش ہے اور امید ہے کہ اسے اگلے ماہ مکمل طور پر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے