English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پختونخوا حکومت نے مریم نواز کو صحت کارڈ کی سہولت دیدی

القمر

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنماءکیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ان کی اہلیہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو صحت کارڈ کی سہولت دیدی۔

 اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر صوبے کے شہری ہیں لہٰذا ان کو صحت کارڈ کی سہولت حاصل ہے، اسی طرح ان کی اہلیہ ہونے کی بنا پر مریم نواز کو بھی یہی سہولت حاصل ہے۔

صوبائی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزامات سے بات نہیں چلے گی اگر کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

 ہم نے 2 سال میں صحت کارڈ کی مد میں بڑی رقم خرچ کی ہے، آج بھی گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں یہ کارڈ چل رہا ہے، خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر 10 لاکھ روپے اور دوائیں مفت مل رہی ہیں۔

شفیع جان کہتے ہیں کہ ہماری 12 سال کی کارکردگی اور اپنی کارکردگی بھی دیکھ لیں، ہمیں این ایف سی میں اپنا شیئر نہیں مل رہا، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے عوام اور اس صوبے کا مقدمہ لڑا ہے۔

 سروے اٹھا کر دیکھ لیں کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی بہترین ہے، آج پاکستان پیپلز پارٹی کرپشن کی بات کر رہی ہے جو قیامت کی نشانی ہے، سندھ میں بھٹو تو زندہ ہے مگر عوام مر رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے