English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کے وزیر بحریہ جان سی فیلن کو اچانک برطرف کردیا گیا

القمر

امریکا کے وزیر بحریہ جان سی فیلن کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، تاہم ان سے فوری استعفیٰ لینے کی وجوہات سامنے نہیں لائی گئیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر 2024 میں انہیں اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا، جس پر اس وقت یہ تنقید بھی ہوئی تھی کہ فیلن کو بحریہ، فوج، قومی سلامتی یا دفاعی صنعت کا خاطر خواہ تجربہ نہیں۔

فیلن فروری 2025 میں سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور مارچ 2025 میں 62 کے مقابلے میں 30 ووٹوں سے ان کی تقرری کی توثیق کی گئی تھی۔ اب انڈر سیکرٹری ہنگ کاؤ قائم مقام وزیر بحریہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی نیوی سیکرٹری بحریہ کے انتظامی، مالی اور پالیسی امور کا نگران ہوتا ہے۔

اس سے قبل ایران جنگ کے دوران امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈ جارج کو فوری طور پر مستعفی ہونے پر مجبور کیا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے