English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول اور ڈیزل 26 روپے 77 پیسے مہنگا کردیا گیا

القمر

حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرول 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے