English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنگ کسی مسئلےکاحل نہیں ،امریکااورایران محاذ آرائی کومذاکرات سےہی حل کیاجاسکتاہے،بلاول بھٹو

القمر

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں ،امریکااورایران کےدرمیان محاذ آرائی  کومذاکرات کےذریعےہی حل کیاجاسکتاہے۔

غیرملکی میڈیاکوانٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خطےمیں قیام امن صرف امریکانہیں،بلکہ دیگرممالک کےبھی مفادمیں ہے،امریکااورایران کےدرمیان جنگ کومذاکرات کےذریعےہی حل کیاجاسکتاہے،ان کا کہنا تھاکہ کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں،سفارتی حل ضروری ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اورچین کےدرمیان مضبوط اوربرادرانہ تعلقات ہیں جو نسلوں پرمحیط ہیں،دونوں ممالک کےعوام گہرےتاریخی رشتوں میں بندھےہیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک چین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کااہم جزو ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے