ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی روابط میں نمایاں پیش رفت

پاکستان کے عالمی تجارتی روابط میں توسیع کے باعث افریقی ممالک خصوصا کینیا اور ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مارچ 2025-26 کے دوران کینیا کو برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 251.6 ملین ڈالر سے بڑھ کر 319.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ چاول، ٹیکسٹائل، ادویات، آئی ٹی سروسز اور قابلِ تجدید توانائی کی مصنوعات اس اضافے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔سابق چیف ایگزیکٹو ٹی ڈیپ محمد زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ افریقی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور فارما، چاول، پلاسٹک اور ٹیکسٹائل سمیت اہم شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارما مصنوعات کی عالمی منظوری کے لیے موثر لابنگ کی ضرورت ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ایتھوپیا کے سفیر عمر حسین اوبا کے درمیان ایک اہم ملاقات بھی ہوئی ۔ملاقات میں افریقی منڈیوں میں چھوٹے و درمیانے کاروباری اداروں (SMEs)، مشترکہ سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی تجارتی مضبوطی، ملک کی معاشی ترقی اور برآمدات میں اضافے کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں