English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر کے دریاؤں میں پانی کےبہاؤ میں تیزی، مظفرآباد میں الرٹ جاری

القمر

مظفرآباد: مقبوضہ جموں و کشمیر سے آنے والے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق پانی کا بہاؤ بڑھنے سے طغیانی کا خدشہ ہے، ایس ڈی ایم نے ڈپٹی کمشنرز کو انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی، ضلعی انتظامیہ دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر عوام کی آمدورفت پر پابندی لگائیں، حساس مقامات کی نشان دہی کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کی تعیناتی کی جائے۔

دوسری جانب ایس ڈٰی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے