پاک بحریہ نے بحیرۂ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن شروع کر رکھا ہے، جس کے دوران ایم وی گوتم پر سوار 6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عمان سے بھارت جانے والے اس جہاز میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا۔
درخواست موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر کو امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جہاز پر موجود غیر ملکی عملے کو خوراک، طبی سہولیات اور تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، پاک بحریہ کے جوان سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر امداد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔