موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطے کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے آج اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف فنانس اینڈ SUSTAINABILITY چائنا کے صدر MAJUN سے ملاقات کی جس میں گرین فنانس اور پائیدار ترقی کے اقدامات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران، ما جون نے چین کے گرین ایکسلریٹر پروگرام کے بارے میں وفاقی وزیر کو بریفنگ دی، جس کا آغاز دو ہزار سولہ میں ایک متفقہ لائحہ عمل کے تحت پینتیس پالیسی سفارشات کے ساتھ کیا گیا تھا۔فریقین نے مختلف خطوں میں ماحول دوست ٹیکنالوجیز کے عملی استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں مالیاتی عملداری یقینی بناتے ہوئے مقامی صورتحال کے مطابق جدت پر مبنی طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر صدر جمہوریہ مرمو، وزیر اعظم مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے پیش کیا خراجِ عقیدت
- پنجاب اسمبلی انتخاب 2027: عآپ نے 40 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی، وزیر اعلیٰ بھگونت مان ’دھوری‘ سے میدان میں
- مدھیہ پردیش: چیتے کو ہلاک کرنے کے معاملے میں سخت کارروائی، 6 جنگلاتی اہلکار معطل
- ’دونوں نے برصغیر کی تاریخ و جغرافیے کو نئی شکل دی‘، اندرا گاندھی-سردار پٹیل کی تصویر شیئر کر کانگریس نے پیش کیا خراج تحسین
- اجئے بھوسلے معاملہ میں چھوٹا راجن کو عدالت نے کیا بری، لیکن تہاڑ جیل سے ابھی نہیں ملے گی آزادی!