English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معروف بھارتی اداکار ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے

القمر

بھارت کے معروف ملیالم اداکار سنتوش کے نائر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 65 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ منگل کی صبح ریاست کیرالہ کے علاقے ایڈور میں پیش آیا، جہاں ان کی گاڑی سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اداکار کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئے۔

سنتوش کے نائر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1982 میں کیا اور 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ وہ خاص طور پر منفی اور مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے بے حد مقبول تھے۔ ان کی وفات پر ملیالم فلم انڈسٹری میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے