English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ 13 مئی کو بیجنگ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

القمر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ جائیں گے، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے اہم اور اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اس دورے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ دورہ صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر اپنے دورے کے دوران نہ صرف دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے بلکہ ایران کے معاملے پر بھی چین پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ امریکا اس وقت ایران پر اقتصادی پابندیوں اور دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جبکہ چین ایرانی خام تیل کے بڑے خریداروں میں شامل ہے، جس پر واشنگٹن کو تحفظات ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے حکام نے اس دورے کو انتہائی اہم سفارتی اور علامتی دورہ قرار دیا ہے، ٹرمپ صرف رسمی ملاقاتوں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ وہ امریکا کے لیے نئے تجارتی معاہدوں اور اقتصادی فوائد کے حصول پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔

یہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت میں چین کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل ان کا دورہ مارچ یا اپریل میں متوقع تھا، ایران سے متعلق کشیدہ صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ کی پیش رفت کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

دورے کے دوران صدر ٹرمپ کے لیے متعدد سرکاری تقریبات اور پروٹوکول سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بیجنگ کے تاریخی مقام ٹیمپل آف ہیون کا دورہ کریں گے جبکہ ان کے اعزاز میں ایک سرکاری ضیافت بھی دی جائے گی۔

یہ بھی یاد رہے کہ یہ 2017 کے بعد کسی امریکی صدر کا پہلا سرکاری دورۂ چین ہوگا، جسے عالمی سطح پر انتہائی اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہےکہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال خصوصاً ایران کا معاملہ اور تائیوان سے متعلق اختلافات عالمی سیاست میں نمایاں ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان ان اہم امور پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے