ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا، جہاں چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اگر آج ذوالحج کا چاند نظر آ گیا تو عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی، جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات ہوگی۔
دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے بھی آج 30 ذی القعدہ کی شام ذوالحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جس شخص کو ذوالحج کا چاند نظر آئے وہ اپنی گواہی متعلقہ حکام کے پاس ریکارڈ کروائے۔