ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور قطری وزیر مملکت کے درمیان علاقائی صورتحال پر گفتگو



اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور قطری وزیر مملکت کے درمیان ٹیلی فونک پر علاقائی صورت حال پر گفتگو ہوئی ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج قطر کے وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ محمد بن عبدالعزیز آل خلیفہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

قطری وزیر مملکت نے خطے میں پاکستان کے تعمیری کردار اور امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو سراہا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں