ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کر دی گئی، ترجمان کے الیکٹرک



کراچی:

ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام تنصیبات کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی لائن نمبر 5 برسٹ ہونے کے باعث تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی تاہم کے-الیکٹرک کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسی روز فالٹ کو درست کر دیا تھا۔


Express News

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی لائن پھر سے پھٹ گئی


Express News

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن، کراچی میں پانی بحران کا خدشہ


Express News

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی

کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ادارے کا تکنیکی عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ بجلی کی فراہمی اور آپریشنز کو بلا رکاوٹ جاری رکھا جا سکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس وقت دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی صورتحال مکمل طور پر معمول پر ہے اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ برقرار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں