ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پرعوام برہم، سیاحت اور معیشت کیلئے نقصان دہ قرار

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پرعوام برہم، سیاحت اور معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا۔

وادی نیلم اور دیگر سیاحتی علاقوں کے عوام کا کہنا ہے کہ مسلسل ہڑتالوں اور احتجاجی سرگرمیوں سے سیاحت اور مقامی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے، غیر یقینی صورتحال کے باعث انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مقامی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

عوام نے پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی ترقی اور استحکام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

شہریوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پرامن اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافہ کریں۔

مسائل کے حل کے لیے آئینی اور پرامن راستہ اختیار کیا جانا چاہیے تاکہ عوامی مفادات اور سیاحت کا شعبہ مزید متاثر نہ ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں