ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کو درپیش مسائل بات چیت سے حل ہونے چاہئیں،شہباز شریف

بلوچستان کے وسائل کی دولت پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے تاہم شناختی کارڈ کی بنیاد پر کسی کی جان لینا درست نہیں ، خطاب 

August 21, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہے یہ بات غلط نہیں، بلوچستان کے وسائل کی دولت پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے تاہم شناختی کارڈ کی بنیاد پر کسی کی جان لینا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش مسائل بات چیت سے حل ہونے چاہئیں، مسائل کی آڑ میں بندوق اٹھانے والا پاکستانی نہیں ہوسکتا، ڈائیلاگ کا مقصد بلوچ عوام کی بات سننا ہے، باہمی مشاورت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم مسائل کے حل کا بہترین طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے پیچھے دشمن ممالک ہیں، بلوچستان میں فیلڈ مارشل کے ساتھ مل کر کراچی تا چمن این 25 شاہراہ تعمیر کررہے ہیں مگر بدقسمتی سے شاہراہ پر کام کرنے والے مزدوروں کو شہید کیا جارہا ہے، گھس بیٹھیے ہمارے دشمن ممالک سے وسائل حاصل کررہے ہیں جب کہ سیکیورٹی ادارے قربانیاں دے کر وطن کو محفوظ بنارہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادر پر ایک لاکھ میٹرک ٹن تک کا جہاز لنگر انداز ہوسکتا ہے، یہ پورٹ عظیم دوست چین کا تحفہ ہے، بلوچستان میں کسانوں کو سولر سسٹم دے رہے ہیں، پنجاب نے بلوچستان کے لیے گیارہ ارب روپے دیے، بجلی کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں