ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریاستی حیثیت کی بحالی سمیت اہم امور پر مرکز سے مسلسل رابطے میں ہوں: عمر عبداللہ

سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ وہ جموں و کشمیر سے متعلق کئی اہم معاملات، جن میں ریاستی حیثیت کی بحالی اور بزنس رولز بھی شامل ہیں، پر مرکزی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر اور مرکز کے درمیان کئی اہم معاملات زیرِ بحث ہیں۔انہوں نے کہا،چاہے ریاستی حیثیت کی بحالی کا معاملہ ہو یا بزنس رولز کا، میں مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ریزرویشن کے معاملے پر جموں و کشمیر کابینہ کا جواب تیار کر لیا گیا ہے، تاہم اسے ابھی تک مرکز کو ارسال نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں ایڈووکیٹ جنرل کا عہدہ بھی تقریباً دو سال سے خالی پڑا ہے۔
عمر عبداللہ نے کہا، ’’ایسے بہت سے معاملات ہیں جو میں نے مرکزی وزیر داخلہ کے سامنے اٹھائے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حال ہی میں نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی تھی، جس کے دوران جموں و کشمیر سے متعلق متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں