ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تھائی لینڈ سے ہندوستان آنے والی ہے ’آفت‘، اتر پردیش اور بہار سمیت 21 ریاستوں میں بارش کا الرٹ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں 18 ستمبر کو شدید بارش کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اتر پردیش اور بہار سمیت مجموعی طور پر 21 ریاستوں میں جمعہ کو موسلادھار بارش ہو سکتی ہے اور اس دوران ہوا کی رفتار بھی 85 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کئی ریاستوں میں بجلی گرنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق شمالی تھائی لینڈ کے اوپر بنا گردابی سرکولیشن 18 ستمبر کی شام تک شمالی انڈمان سمندر کے اوپر ابھرنے کا امکان ہے۔ اس کے اثر سے 19 ستمبر کی شام تک اسی خطہ میں ’لو پریشر ایریا‘ بن سکتا ہے۔ ہفتہ سے مغربی راجستھان کے کچھ حصوں سے مانسون کی واپسی کے لیے حالات بھی بن رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر کے آسمان میں جمعہ کو جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ اس دوران کچھ مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سے 35 ڈگری سلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سلسیس کے درمیان رہنے کا اندازہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے ذریعہ دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ 18 سے 23 ستمبر کے درمیان مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران آندھی، طوفان کے ساتھ ساتھ بجلی گرنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 18 ستمبر کو ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور انڈمان و نکوبار جزائر میں بھی الگ الگ مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ مغربی بنگال اور سکم میں 17 سے 19 ستمبر تک بارش کے ساتھ آندھی، طوفان کے امکانات ہیں۔

جنوب مغربی مانسون کی راجستھان کے کئی حصوں سے واپسی اسی ہفتے شروع ہو سکتی ہے، لیکن اس سے پہلے مشرقی راجستھان میں 18 ستمبر کو الگ الگ مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ مشرقی مدھیہ پردیش میں آج بارش اور چھتیس گڑھ میں 18 سے 23 ستمبر کے دوران وسیع علاقے میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق گجرات میں 19-18 ستمبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گوا، سوراشٹر اور کچھ میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جنوبی ہندوستان کے تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ اور لکشدیپ میں 18 ستمبر کو موسلادھار بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ ساحلی آندھرا پردیش میں بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں