گول// سب ڈویژن گول کی صحافی برادری نے صحافی زاہد بشیر کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
واضح رہے کہ صحافی زاہد بشیر کی والدہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔
اس موقع پر گول کے مقامی صحافیوں نے زاہد بشیر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی قبر کو نور سے بھر دے۔
صحافی برادری نے سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور مرحومہ کے درجات بلند کرے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments