لیہہ ایئرپورٹ پر منشیات فروش گرفتار، 21.02 گرام مشتبہ ہیروئن برآمد

غلام نبی رینہ
لیہہ// لداخ کے لیہہ میں پولیس نے کے بی آر ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی مبینہ اسمگلنگ کے الزام میں ایک 21 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے بیگ سے 21.02 گرام مشتبہ ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق، دہلی سے پرواز کے ذریعے لیہہ کے کے بی آر ایئرپورٹ پہنچنے پر ایک شخص کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔ ملزم کی شناخت جگمت چھوسگیال کے طور پر ہوئی ہے، جو چوماتھانگ کا رہائشی ہے اور فی الحال پولیس کالونی، چوگلمسر میں مقیم ہے۔
پولیس نے ملزم کے سامان کی تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 21.02 گرام مشتبہ ہیروئن برآمد کی۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن لیہہ میں نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی دفعات 8/21 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس بیان کے مطابق، ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مبینہ طور پر برآمد کی گئی منشیات پنجاب کے نیا گاؤں سے حاصل کی گئی تھی۔
پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ منشیات کی سپلائی کے ذرائع اور اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کے ممکنہ روابط کا پتہ لگایا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں