بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کو پاکستان آنے کیلئے دہلی کی اجازت کا انتظار

ان کے نانا نانی اور سسرال کے افراد پاکستان سے ہجرت کرکے بھارت آئے تھے، اسی وجہ سے ان کا پاکستان جانے کو بہت دل چاہتا ہے۔

October 29, 2026 · امت خاص

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پاکستان آنے کے خواہش مند،وجہ بھی بتا دی

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پاکستان آنے کے خواہش مند،وجہ بھی بتا دی

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں باضابطہ دعوت نامہ مل جائے اور حکومت کی جانب سے اجازت دے دی جائے تو وہ پاکستان ضرور جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے بھگونت مان سے سوال کیا کہ پاکستان کی جانب سے دعوت کی بات سامنے آئی ہے، تاہم کرتارپور راہداری بند ہے، ایسی صورتحال میں کیا وہ پاکستان کا دورہ کریں گے؟

اس سوال کے جواب میں بھگونت مان نے کہا کہ باضابطہ دعوت نامہ ملنے اور حکومت سے کلیئرنس حاصل ہونے کی صورت میں وہ پاکستان جانے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ان کے نانا نانی اور سسرال کے افراد پاکستان سے ہجرت کرکے بھارت آئے تھے، اسی وجہ سے ان کا پاکستان جانے کو بہت دل چاہتا ہے۔

بھگونت مان کا یہ بیان ایک میڈیا انٹریکشن کے دوران سامنے آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ ان کے بیان کے بعد پاکستان کے ممکنہ دورے سے متعلق گفتگو بھی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں