عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اس منصوبے سے کراچی کے 25 بلدیاتی اداروں کے تقریباً 35 لاکھ 80 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

October 31, 2026 · اہم خبریں, قومی

عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم سندھ میں بلدیاتی خدمات کو بہتر بنانے اور مقامی حکومتوں کی مالی استعداد بڑھانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

عالمی بینک کے مطابق منصوبے کے تحت کراچی میں سالانہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی 85 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 8 کروڑ ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کی شرح 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

پروگرام کے تحت سندھ کے بلدیاتی ادارے جمع ہونے والے پراپرٹی ٹیکس کا 70 فیصد ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کر سکیں گے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے کراچی کے 25 بلدیاتی اداروں کے تقریباً 35 لاکھ 80 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں