ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے والے معاملات قومی احتساب بیورو اور محکمہ انسداد بدعنوانی کو بھجوائے جائیں گے۔
سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے شواہد ملنے کا حکومتی دعویٰ
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ ان کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں۔
کے پی حکومت کے مطابق سہیل آفریدی اس وقت حفاظتی تحویل میں ہیں اور محفوظ مقام پر ان کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ حکومتی مؤقف کے مطابق ان کے خلاف مختلف معاملات میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم تاحال انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے والے معاملات قومی احتساب بیورو اور محکمہ انسداد بدعنوانی کو بھجوائے جائیں گے۔
حکومتی بیان کے مطابق صحت کارڈ پروگرام میں مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان موجودہ ٹیکنوکریٹ حکومتی نظام میں حصہ نہ ملنے کے باعث ناراض ہیں۔