سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز سری نگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) سے ’رن فار یونٹی‘ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ پروگرام سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یومِ پیدائش کے موقع پر ہر سال منائے جانے والے ’راشٹریہ ایکتا دیوس‘ کے سلسلے میں منعقد کیا گیا۔
دستیاب تفصیلات کے مطابق، اس تقریب کا مقصد قومی اتحاد، سالمیت اور ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ اس میں طلبہ، نوجوانوں، سرکاری افسران اور مختلف اداروں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے راشٹریہ ایکتا دیوس کا حلف بھی اٹھایا اور قومی اتحاد، سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
’رن فار یونٹی‘ کا آغاز ایس کے آئی سی سی سے ہوا، جبکہ یہ دوڑ سری نگر کے بوٹینیکل گارڈن میں اختتام پذیر ہوگی۔
واضح رہے کہ راشٹریہ ایکتا دیوس ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یومِ پیدائش اور ملک کے اتحاد و انضمام کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments