دہلی میں موسم سرما کا آغاز، صبح اور شام درجۂ حرارت میں آئے گی گراوٹ

نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی میں سردی کا احساس بڑھنے لگا ہے۔ یکم نومبر بروز اتوار راجدھانی دہلی میں موسم صاف رہنے اور دن بھر اچھی دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔ صبح اور رات کے وقت ہلکی سردی محسوس ہوسکتی ہے، جبکہ دوپہر میں دھوپ کی وجہ سے موسم قدرے گرم رہے گا۔ موسم میں تبدیلی کے درمیان فضائی آلودگی بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ موسم کی پیش گوئی کے مطابق اتوار کے روز دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت تقریباً 28 ڈگری سیلسیس اور کم از کم درجۂ حرارت 19 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت درجۂ حرارت کم رہنے کی وجہ سے ہلکی سردی محسوس ہوگی۔ وہیں دوپہر میں درجۂ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ موسم معمول پر رہے گا۔

دہلی میں صبح سے ہی آسمان صاف رہنے اور دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔ صبح 7 بجے درجۂ حرارت تقریباً 19 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ صبح 9 بجے تک درجۂ حرارت 21 ڈگری اور 11 بجے تک 24 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دوپہر ایک بجے درجۂ حرارت 27 ڈگری اور 3 سے 5 بجے کے درمیان تقریباً 28 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ شام ہوتے ہی درجۂ حرارت میں کمی شروع ہوجائے گی۔ رات 9 بجے تک درجۂ حرارت 24 ڈگری اور 11 بجے تک تقریباً 23 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔اتوار کے روز دہلی میں بارش کا امکان انتہائی کم ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق دن اور رات دونوں وقت بارش کا امکان تقریباً صفر سے ایک فیصد کے درمیان ہے۔ ایسے میں لوگوں کو بارش سے راحت ملنے کی امید ہے۔

موسم صاف رہنے کے باوجود بھی دہلی والوں کو آلودگی سے راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔ یکم نومبر کو دہلی میں ہوا کے معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) درمیانی زمرے میں رہ سکتا ہے۔ حالانکہ 2 اور 3 نومبر کو ہوا کا معیار خراب زمرے میں پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ایسے میں سانس کی بیماریوں سے پریشان لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ آنے والے دنوں میں دہلی کے درجۂ حرارت میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 28 سے 29 ڈگری اور کم از کم درجۂ حرارت 16 سے 18 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ صبح اور رات کے وقت سردی کا احساس بتدریج بڑھنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں