فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور دنیا کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال

November 2, 2026 · اہم خبریں, قومی

فوٹو آئی ایس پی آر

فوٹو آئی ایس پی آر

راولپنڈی: چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شنگ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور دنیا کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دیرینہ روابط پر روشنی ڈالی اور اعلیٰ سطحی رابطوں، مضبوط ادارہ جاتی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

چینی وزیر لیو ہائی شنگ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور پاک چین دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں