انتخابی دھاندلی پہلے قبول کی نہ آئندہ کریں گے،مانسہرہ میں جلسے سے خطاب
فائل فوٹو
مانسہرہ:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی، ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر صرف ان کی جماعت ڈٹ کر آواز اٹھا رہی ہے جبکہ باقی ہر طرف سناٹا چھایا ہوا ہے۔
مانسہرہ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے واضح کیا کہ ان کی جماعت نے نہ تو ماضی میں انتخابی دھاندلی کو قبول کیا تھا اور نہ ہی آئندہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کی شفافیت اور عوام کے حقیقی منڈیٹ کا احترام ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔
حکمران اتحاد اور موجودہ سیٹ اپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ حکمران اپوزیشن اور عوامی حلقوں کے جائز خدشات اور تحفظات کو دور کرنے کے بجائے ان کی کردار کشی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے جمعیت علمائے اسلام کا سیاسی کردار انتہائی ضروری اور ناگزیر ہے۔
قومی سلامتی اور حب الوطنی کے عزائم کا اعادہ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا: “یہ وطن ہمارا ہے اور اس کی محبت ہمارے خون میں رچی بسی ہے۔ ہم کسی بھی غیر ملکی قوت یا دشمن کو اپنی ریاست اور ملک پر حملے یا مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔