نیتن یاہوکواقتدارسے نکال باہر کرنے کامرحلہ قریب ۔وزارت عظمیٰ کے لیے گادی آئرن کوٹ کے نام پراتفاق

چینج بلاک میں یشار پارٹی کے سربراہ نے حکومت بنانے کا روڈ میپ تیار کرلیا

November 3, 2026 · امت خاص

اسرائیلی انتخابات:نیتن یاہو اقتدار کا سورج ڈوبنے لگا، اپوزیشن نے عوامی مینڈیٹ کا دعویٰ کردیا

اسرائیلی انتخابات:نیتن یاہو اقتدار کا سورج ڈوبنے لگا، اپوزیشن نے عوامی مینڈیٹ کا دعویٰ کردیا

 

نیتن یاہو کو اقتدارسے نکال باہر کرنے کا مرحلہ قریب آنے لگا۔کائونٹ ڈائون شروع، تاریخ بھی سامنے آگئی۔ گاڈی آئزن کوٹ کا نام نئے وزیراعظم کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ ہوچکاہے۔عرب جماعتیں شامل ہوں گی۔

اسرائیلی انتخابات میں اڑتالیس نشستیں جیتنے والے چینج بلاک میں یشار پارٹی کے سربراہ نے حکومت بنانے کا روڈ میپ تیار کرلیاہے۔بلا ک میں شامل چاروں رہنمائوں کا اجلاس ہوا ۔اس میں اتفاق رائے تھا کہ سات اکتوبر کی ذمہ دار نیتن یاہو حکومت کو ہٹانے کے لیے واضح پارلیمانی اکثریت استعمال کی جائے گی۔

دوسری طرف،ڈیموکریٹس کے چیئرمین یائر گولان نے پہلی بارعرب پارٹی جوائنٹ لسٹ کے رہنماؤں یوسف جبارین اور احمد طی بی سے ملاقات کی۔فریقین تبدیلی لانے پر متفق ہیں۔ گولان اپوزیشن بلاک میں واحد رہنما ہیں جنہوں نے حکومت سازی کے لیے عرب جماعتوں کا تعاون حاصل کرنے کی حمایت کی۔اور یہ جماعتیں بھی اقتدار کا حصہ بنے بغیر ، حکومت بنانے میں مدد پر تیار ہیں۔

حالات وواقعات بتارہے ہیں کہ نیتن یاہو کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔دس نومبرکو اسرائیل کی نومنتخب پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے ہوگا۔ ارکان حلف اٹھائیں گے اور اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔پھر آٹھ ڈپٹی اسپیکر چنے جائیں گے۔

اسرائیلی میڈیاکے مطابق ، چینج بلاک کے چاروں سربراہان وزارتِ عظمیٰ کے لیے گاڈی آئزن کوٹ کا نام پیش کرنے پر آمادہ ہیں۔ عرب جماعتیں بھی ان کے نام کی حمایت کریں گی۔ اس طرح سڑسٹھ ارکان پر مشتمل طاقت کے پیش نظراسرائیلی صدرسب سے پہلے مینڈیٹ کے طورپر آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔

سیکڑوں اسرائیلی شہریوں نے سڑکوں پر ایک مظاہرہ بھی کیا ہے ۔اس موقع پر نیتن یاہو کو ایوان اقتدارسے باہر نکالنے کے لیے مشترکہ کوشش کا مطالبہ کیا گیا۔ ان کا کہناتھاکہ یہ حقیقی تبدیلی لانے کا آخری موقع ہے۔سات اکتوبر کے متاثرین کا خاص طورپر تقاضاہے کہ لیکوڈ پارٹی کو رخصت کردیا جائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں