امریکہ میں پہلا مسلمان سینیٹر،پاکستان میں کتنے غیر مسلم سینیٹرز ہیں؟

موجودہ فہرست میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے دنیش کمار اور پونجو بھیل جبکہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے خلیل طاہر اور سکھ برادری سے گرپریت سنگھ شامل ہیں۔

November 5, 2026 · امت خاص

امریکہ میں پہلا مسلمان سینیٹر،پاکستان میں کتنے غیر مسلم سینیٹرز ہیں؟

امریکہ میں پہلا مسلمان سینیٹر،پاکستان میں کتنے غیر مسلم سینیٹرز ہیں؟

امریکی ریاست مشی گن سے عبدالسید کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان منتخب سینیٹر بن گئے ہیں۔ ان کی کامیابی کے بعد پاکستان میں اقلیتی نمائندگی کا معاملہ بھی زیرِ بحث آگیا ہے۔

پاکستان کی سینیٹ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایوانِ بالا میں غیر مسلموں کے لیے چار نشستیں مختص ہیں، جن پر ہندو اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ارکان نمائندگی کرتے ہیں۔

موجودہ فہرست میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے دنیش کمار اور پونجو بھیل جبکہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے خلیل طاہر اور سکھ برادری سے گرپریت سنگھ شامل ہیں۔

جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما شاہ اویس نورانی نے بھی سوشل میڈیا پر اس موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں اقلیتی برادریوں کو نمائندگی حاصل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں باعثِ فخر ہیں، جبکہ امریکا میں تقریباً 237 سال بعد پہلا مسلمان سینیٹر منتخب ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں عبدالسید کی کامیابی کو ملک کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں